اسلام آباد (سہ پہر) جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تمام زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تمام زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جن میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس پی صدر زون کاظم نقوی، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی رورل زون ذیشان علی اور ایس پی سواں زون نے شرکت کی۔ اجلاسوں میں متعلقہ زونز کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے۔میٹنگز کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، جرائم کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل ایس پیز نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔افسران کو مزید ہدایت کی گئی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور تفتیش کے عمل کو شفاف، مؤثر اور میرٹ کے مطابق بنایا جائے۔ جرائم کے مؤثر سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، مؤثر پولیسنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔




