LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے گھر آمد

راولپنڈی (سہ پہر) ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے گھر آمد، آر او سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو، ایس پی ایڈمن سی سی ڈی نوشیروان اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے، افسران سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی، سب انسپکٹر عدنان غیور شہید نے بہادری کی ایک عظیم داستان رقم کی،شہریوں کی حفاظت کے لئے سب انسپکٹر عدنان غیور شہید نے ناقابل فراموش قربانی پیش کی، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے گھر آمد، آر او سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو، ایس پی ایڈمن سی سی ڈی نوشیروان اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے، افسران سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی،ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کا کہناتھاکہ سب انسپکٹر عدنان غیور شہید نے بہادری کی ایک عظیم داستان رقم کی،شہریوں کی حفاظت کے لئے سب انسپکٹر عدنان غیور شہید نے ناقابل فراموش قربانی پیش کی، عدنان غیور شہید محنتی اور کرائم فائٹر پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب پولیس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

X