راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی میں وفاقی حساس ادارے کی بروقت رپورٹ پر غلط انجکشن سے شہری کی ہلاکت کے واقعے پر کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی میں وفاقی حساس ادارے کی بروقت رپورٹ پر غلط انجکشن سے شہری کی ہلاکت کے واقعے پر کارروائی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے عطائی ڈاکٹر کا غیر قانونی کلینک سیل کردیا
ہزارہ کالونی میں قائم ’عباسی کلینک‘ کے خلاف کارروائی کی گئی، حکام
30 سالہ امجد خان گلے کی خرابی کے باعث علاج کے لیے عباسی کلینک گیا تھا، حکام
کلینک میں وقار عباسی نامی عطائی نے امجد خان کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگایا، رپورٹ
غلط انجکشن لگنے کے نتیجے میں امجد خان شدید علالت کے بعد دم توڑ گیا، رپورٹ
7 اکتوبر کی شام کو وفاقی حساس ادارے نے واقعے کی نشاندہی کی
وفاقی حساس ادارے کی اطلاع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احسان غنی نے فوری کارروائی کی
ڈی ڈی ایچ او راول ٹاؤن ڈاکٹر نعمان گلزار نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کلینک کا معائنہ کیا
کارروائی کے دوران ’عباسی کلینک‘ کو موقع پر ہی سیل کردیا گیا، محکمہ صحت
عطائیت اور مبینہ غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا
واقعے کا مقدمہ/قانونی کارروائی تھانہ رتہ امرال میں شروع کردی گئی، حکام
محکمہ صحت نے غیر قانونی طور پر طبی پریکٹس کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی

