LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وفد کی یونین سنگاپور پلازہ آمد

اسلام آباد (سہ پہر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وفد نے نثار احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی/پشاور زون، مدثر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی، اور سید زاہد حسین شاہ، ایس ایچ او این سی سی آئی اے راولپنڈی کی قیادت میں یونین سنگاپور پلازہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن و مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر منیر بیگ مرزا، نائب صدر علی اصغر اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ علی دھنیال اور یونین سنگاپور پلازہ کے سینئر نائب صدور ملک محسن نواز ذوالفقار احمد ، فرخ بشیر ، سردار ماجد اور ریاض بیگ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سائبر کرائمز، آن لائن فراڈ، سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال، مشکوک لنکس سے احتیاط اور ذاتی معلومات کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں بینک روڈ پر سائبر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور تاجروں کو آن لائن فراڈ، سائبر جرائم اور ڈیجیٹل خطرات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذاتی معلومات اور آن لائن اکاؤنٹس محفوظ رکھیں، مشکوک لنکس اور کالز سے محتاط رہیں اور کسی بھی سائبر جرم کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت اطلاع دیں۔

واک کا مقصد شہریوں اور بالخصوص تاجروں میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ایک محفوظ، ذمہ دار اور باشعور ڈیجیٹل معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

X