LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شمس کالونی کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ”شیرو گینگ ”کے دو ارکان گرفتار کرلیے

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شمس کالونی کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ”شیرو گینگ ”کے دو ارکان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے

X