LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نین سکھ، لالہ پیر علی ولی گلی میں کمسن لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد (سہ پہر): تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نین سکھ، لالہ پیر علی ولی گلی میں کمسن لڑکی کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 سے 16 سالہ لڑکی گھر میں موجود تھی کہ اس دوران 4 سے 5 نامعلوم افراد مبینہ طور پر اسے گھر سے اغوا کرکے لے گئے۔ واقعے کے وقت لڑکی کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کو آگاہ کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مبینہ اغوا میں ملوث افراد کی شناخت اور لڑکی کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ اہلِ خانہ کی جانب سے لڑکی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

X