LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ سنبل میں سکیورٹی انتظامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت تھانے میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

اسلام آباد (سہ پہر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ سنبل میں سکیورٹی انتظامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت تھانے میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تھانے میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور تھانے کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور موثر سروس ڈیلیوری، فوری ریسپانس اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق حل کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عوام کا اعتماد پولیس کے لیے سب سے اہم ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کو بروقت رہنمائی اور موثر پولیس سروس فراہم کی جائے۔مزید برآں، اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویڑنز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا جا رہا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بہترین کارکردگی کو سراہنا اور افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ان کے جذبہ خدمت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر افسران بھی مزید محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کے لیے متحرک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف، بہترین سروس ڈیلیوری اور موثر پولیسنگ کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد پولیس میں اچھی کارکردگی کو سراہنے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دینے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

X