اسلام آباد (سہ پہر) 5 اکتوبر: اساتذہ کرا م کو ہر سطح پر عزت وتکریم دی جائے: چوہدری عبیداللہ وفاقی وصوبائی حکومتیں ٹیچرز کمیونٹی کو ریلوے ، پی آئی اے اور عوامی مقامات پر سہولتیں دیں ترقی بلند وبالا عمارتوں،جدید ٹیکنالوجی سے نہیں اساتذہ کرام کی مرہون منت کہلاتی ہے
اسلام آباد (سہ پہر) 5 اکتوبر: اساتذہ کرا م کو ہر سطح پر عزت وتکریم دی جائے: چوہدری عبیداللہ
وفاقی وصوبائی حکومتیں ٹیچرز کمیونٹی کو ریلوے ، پی آئی اے اور عوامی مقامات پر سہولتیں دیں
ترقی بلند وبالا عمارتوں،جدید ٹیکنالوجی سے نہیں اساتذہ کرام کی مرہون منت کہلاتی ہے
مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی یوم اساتذ ہ کا پیغام ٹیچرز برادری کو ہر جگہ،ہر وقت اور ہر سطح پر عزت وتکریم کے گلاب دینا ہے۔ والدین اور اساتذہ کرام کوعزت واحترام اور مقام دے کر ہی معاشرے کو مثالی ، فلاحی اور قابل رشک بنانے میں معاون بن سکتے ہیں جاسکتا۔پانچ اکتوبر کے حوالہ سے منعقدہ نشست میں انہوں نے بتایا کہ تاریخ عالم شہادت دے رہی ہے کہ ترقی بلند وبالا عمارتوں،جدید ٹیکنالوجی یا معاشی ومسائل سے نہیں ہوتی۔ سماج اور قومی ترقی کی اصل طاقت تعلیم یافتہ ، باکردار اور باشعور افراد ہوتے ہیں جن کی تربیت اساتذہ کرام کی مرہون منت ہے۔ عبیداللہ چوہدری نے کہا کہ استاد صرف شاگرد کو امتحانات میں زیادہ نمبر پانے کے لیے تیارنہیں کرتا بلکہ وہ اسے سچ، جھوٹ، درست ، غلط ، ذمہ داری اور لاپروائی کے درمیان فرق سمجھاکر کامیاب زندگی کے ہنر سے آگاہ بھی کرتا ہے۔والدین اور اساتذہ دونوں مل کر طلباء کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گھر میں بچے کو اچھی تربیت اور تعلیمی ادارے میں مثبت رہنمائی حاصل ہو تو وہ معاشرے کا ذمہ دار شہری بن سکتا ہے، ضروری ہے کہ والدین اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کے سامنے استاد کے احترام کو فروغ دیں۔ انہوں نے وفاقی صوبائی اور مقامی حکومتوں کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ پی آئی اے،ریلو ے اور سرکاری اداروں سمیت عوامی مقامات پر اساتذہ کے لیے خصوصی رعائتی پالیسی کا نفاذ کریں۔
کیپشن :(اسلام آباد) نیشنل ایسو سی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر چوہدری عبیداللہ کیریئر سکول اینڈ کالج کی طالبات کے ہمراہ سلام ٹیچرز ڈے کا کیک کاٹ رہے ہیں۔