LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 03 پولیس افسران ملازمت سے برطرف

اسلام آباد (سہ پہر) شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 03 پولیس افسران ملازمت سے برطرف۔اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر سمیت 03 پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے 03 پولیس افسران کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز ملازمت سے برطرف شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی شکایت پر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی۔محکمانہ انکوائری میں غیر قانونی حراست اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت۔

تینوں پولیس افسران کو ذاتی شنوائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیاںانکوائری رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کو ملازمت سے برطرف کیا گیا،اختیارات کا ناجائز استعمال، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشہریوں کے حقوق اور قانون کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اسلام آباد پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا،قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی،

X