LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی کھلی کچہری

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی کھلی کچہری۔ شہریوں کی شکایات سن کر فوری ازالے کے احکامات جاری۔ زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز، جرائم کی روک تھام اور زیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت یکسوئی کے لیے ضروری ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔دریں اثنائ، ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھانہ شالیمار اور تھانہ رمنا کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی صدر زون نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو بروقت مکمل کیا جائے، تفتیش میرٹ پر یقینی بنائی جائے اور جرائم کی موثر روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔اسی طرح، ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف کی زیرِ صدارت تھانہ مارگلہ کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات، جرائم کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سٹی زون نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرتے ہوئے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔مزید برآں، ایس پی سواں زون حسنین وارث کی زیرِ صدارت زون کے افسران، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سواں زون نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی بروقت تکمیل، شفاف اور میرٹ پر تفتیش اور جرائم کے موثر سدباب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، موثر پولیسنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے

X