ایبٹ اباد (سہ پہر) فحاشی کے اڈوں کے خلاف سٹی پولیس کا کریک ڈاؤن، 4 خواتین سمیت 5 مرد گرفتار
ایبٹ اباد (سہ پہر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون الرشید پی ایس پی کے احکامات، ایس پی کینٹ ڈویژن محمد اشتیاق کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل کینٹ طاہر سلیم کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الشہزاد ہوٹل اور سربن ویو ہوٹل میں قائم مبینہ قحبہ خانوں پر چھاپے مارے۔
کارروائی کے دوران 4 خواتین سمیت 5 مردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں گلزیب ولد الیاس، احسن ولد صدیق، عبدالمعیز ولد محمد انور، الشہزاد ہوٹل کا مینیجر نعمان ولد محمد اقبال اور سربن ویو ہوٹل کا مینیجر مبشر ولد محمد اقبال شامل ہیں، جبکہ خواتین میں مسماۃ نورین، فوزیہ، خوشی اور مسماۃ نایاب شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات علت نمبر 1036 اور 1037، زیرِ دفعات 371-A، 371-B تعزیراتِ پاکستان درج رجسٹر کر کے انہیں پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے معاشرے میں فحاشی اور دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔