اسلام آباد (سہ پہر) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے،
اسلام آباد (سہ پہر) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، مختلف مقامات سے شہریوں کے پانچ موٹر سائیکل چوری ہو گئے، سٹریٹ کرائم کے دو واقعات میں شہری نقدی رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ، تھانہ شمس کالونی، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ ہمک ٹاؤن کہ مختلف علاقوں سے شہریوں کے پانچ موٹر سائیکل چوری ہو گئے، سٹریٹ کرائم کی دو وارداتوں میں تھانہ ترنول اور تھانہ بارہ کہو کے علاقوں میں دو شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ لوئی بھیر اور تھانہ بنی گالا کے علاقوں میں ڈکیتی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے