اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ کی کارروائی — پاسپورٹ پر مشکوک ملیشیائی اسٹامپس کے ساتھ سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لو
اسلام آباد (سہ پہر): ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) نے 29 ستمبر 2026 کو فلائٹ نمبر اے ایچ ٹی سیکے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب روانہ ہونے والے مسافر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران دستاویزات کی تصدیق کے لیے روکا۔
تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 8 اور 9 پر درج ملیشیائی اسٹامپس مشکوک پائے گئے۔
مسافر کو فلائٹ سے آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران جعلی اسٹامپس کے ذرائع اور دیگر ملوث افراد کی شناخت کی جائے گی۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ جعلی دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی۔