ہری پور (سہ پہر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی ہری پور محمد عابد نے جنرل مینیجر آپریشنز اینڈ پروجیکٹس انجیئر محمد عمران عزیز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ہری پور (سہ پہر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی ہری پور محمد عابد نے جنرل مینیجر آپریشنز اینڈ پروجیکٹس انجیئر محمد عمران عزیز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع ہری پور میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے، پینے کے صاف پانی کی بلاعطل فراہمی، اور جاری عوامی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو بہترین میونسپل سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے ڈبلیو ایس ایس سی ہری پور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر