LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (سہ پہر) آج ہونے والے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کا کامیاب پاور شو

ہری پور (سہ پہر) آج ہونے والے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کا کامیاب پاور شو، ممبران چیمبر نے الیکشن سے قبل ہی یونٹی گروپ کے حق میں فیصلہ دے دیا 28 ستمبر کو رسمی کاروائی ہو گی یونٹی گروپ الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے سلسلہ میں یونٹی گروپ کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے دوران مقامی ہال میں ممبران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں یونٹی گروپ کے چاروں گروپس فاؤنڈر گروپ، فرینڈز گروپ، حاجی فخر عالم، ملک محمد نذیر گروپ اور یونٹی گروپ کے اتحادی ینگ تاجر گروپ کے ممبران اور خواتین ممبران نے بھرپور شرکت کی تقریب سے نائب صدر ایف پی سی سی آئی عون علی سید، صدر چیمبر ملک عمیر خالد، نائب صدر عبد الباسط، یونٹی گروپ کے قائدین سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ملک محمد نذیر، قاضی عابد الدائم، روبینہ الطاف، ضیاء الرحمن خان، ثاقب عمران و دیگر نے خطاب کیا انھوں نے کہا ممبران چیمبر نے ہمیشہ یونٹی گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا اور گزشتہ 13/14 سالوں سے یونٹی گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر رہے ہیں الیکشن میں حصہ لینا ہر ممبر کا جمہوری حق ہے مگر زبانی جمع خرچ کے بجائے یونٹی گروپ نے عملی طور پر اقدامات اٹھائے ہیں یونٹی گروپ کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں الیکشن میں یونٹی گروپ کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہے اور الیکشن میں ممبران کے تعاون و سپورٹ سے کلین سویپ کرے گی اور یونٹی گروپ کے نامزد 14 امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر سینکڑوں ممبران نے یونٹی گروپ کے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن سے قبل ہی یونٹی گروپ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے یونٹی گروپ کے شاندار پاور شو میں ممبران کی مکمل حمایت و سپورٹ سے یونٹی گروپ کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے اور پولنگ ڈے پر رسمی کاروائی ہو گی

رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر

X