راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیمز کی کارروائیاں
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیمز کی کارروائیاں ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، چھینا گیا موٹر سائیکل،موبائل فون،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد مزید دو رکنی گینگ سے مسروقہ گائے بھی برآمد تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، زیرحراست گینگ سے چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان نے چند روز قبل خاتون شہری سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی تھی، واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، مزید کارروائی میں پولیس ٹیم نے شہری کی گائے چوری کی واردات میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ گائے برآمد کر لی ۔ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔