اسلام آباد (سہ پہر) وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے جہلم، سوہاوہ اور دینہ میں پٹرول پمپس اور رجسٹریشن کیمپس کے مسلسل دوسرے روز دورے
اسلام آباد (سہ پہر) وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے جہلم، سوہاوہ اور دینہ میں پٹرول پمپس اور رجسٹریشن کیمپس کے مسلسل دوسرے روز دورے
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے جہلم، سوہاوہ اور دینہ کے دیہی علاقوں میں قائم پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لگائے گئے کیمپس میں رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سستے پٹرول کی فراہمی کے لئے 9771 پر رجسٹریشن کرانے اور ٹوکن کے حصول کے عمل کو مکمل کرنے میں شہریوں کی مدد کی
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے ٹوکن ملنے پر شہریوں کے موٹرسائیکلوں میں خود پٹرول بھی ڈالا
شہریوں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی طرف سے مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور رجسٹریشن کیمپس لگانے کے اقدام کو سراہا
دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین، راہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر حکام بھی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے ہمراہ تھے
وزیراعظم کی سستے پٹرول کی عوام کو فراہمی کا عمل تیز ہورہا ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
عوام کی آگاہی اور رجسٹریشن میں مدد کے لئے مسلم لیگ (ن) نے ہر پٹرول پمپ کے ساتھ اپنے کیمپ لگائے ہیں، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
19 ستمبر سے پٹرول پمپس کے دورے شروع کئے، 23 اور 24 ستمبر کو جہلم، سوہاوہ اور دینہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جاکر سستے پٹرول کی عوام کو فراہمی کا خود جائزہ لیا، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
عالمی سطح پر حالات کے اثرات سے پاکستان کی معیشت پر دبائو ہے، ملک کے معاشی مفادات اور عوام دونوں کا تحفظ کررہے ہیں، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کو صرف انتشار دیا، حملے کرکے قیدی چھڑانا صرف مجرموں اور دہشت گردوں کا رویہ ہوتا ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
موٹر سائیکل والوں کو ہر ہفتے 500 روپے کا مفت پٹرول مل رہا ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
وزیراعلی خیبرپختونخوا اسلام آباد پر حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں سستا پٹرول دے رہے ہیں، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
سیاسی لوگ پارلیمنٹ اور عدالتوں میں اپنے کیس لڑتے ہیں، ریاست سے نہیں لڑتے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
خیبرپختون خوا کابینہ کی طرف سے پولیس ایکٹ2026 کی منظوری پولیس کو پی ٹی آئی ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
خیبرپختون خوا میں دہشت گردوں سے لڑنے کے بجائے پی ٹی آئی دہشت گردوں سے لڑنے والوں سے لڑ رہی ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
پولیس ایکٹ میں تبدیلی سے پی ٹی آئی خیبرپختون خوا میں دہشت گردوں سے لڑنے والی بہادر پولیس فورس کے لئے مزید مسائل پیدا کررہی ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
جلد بازی میں پولیس ایکٹ 2026 کی منظوری ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس سیاسی اور عوامی قوت موجود نہیں، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو
پولیس ایکٹ کی منظوری ایک اور ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی سیاست میں اداروں کو ملوث کرتی ہے، بلال اظہر کیانی کی میڈیا سے گفتگو