اسلام آباد (سہ پہر) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں 2 ہزار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
اسلام آباد (سہ پہر) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں 2 ہزار کنٹینرز پہنچا دیے گئے جبکہ 16 ہزار اہل کار تعینات ہوں گے’ لانگ مارچ کی وجہ سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے’ ادھر پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم ون بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہےایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اور ایم 14 بھی ہکلہ انٹرچینج سے کنڈل تک بند ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 27ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس سست کرنے کی درخواست کی ہے حکومت نے وفاقی پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے نیٹ لانچر فراہم کر دیے ، مزاحمت، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال ہوگا