اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو عوامی تحفظ یقینی بنانے اور پوری ذمہ داری اور دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں شہریوں کے تحفظ، موثر نگرانی اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری ذمہ داری اور دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے فیلڈ میں پولیس کی موثر موجودگی، چوکسی اور بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

