LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان چوھدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان چوھدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مارچ 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، گوجر خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، اشتہاری کے دو ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

X