LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کا ترمیمی نوٹس جاری۔

اسلام آباد (سہ پہر) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قائدِ ایوان، یعنی وزیراعظم آزاد کشمیر، کے انتخاب کے لیے اجلاس کا ترمیمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم کا انتخاب پہلے 27 اگست کو ہونا تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) کے اندر نامزدگی پر اختلافات کے باعث اب اسمبلی کا اجلاس 28 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اہم رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر متفق نہ ہوئے تو 28 اگست کو بھی انتخاب کا انعقاد مشکل ہوسکتا ہے اور اجلاس مزید ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے۔اب سب کی نظریں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ہیں کہ وہ اندرونی اختلافات ختم کرکے کسی ایک امیدوار پر اتفاق کر پاتی ہے یا نہیں۔

X