LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات۔12 ربیع الاول عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات۔12 ربیع الاول عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر۔اسلام آباد پولیس کے عید میلاد النبی کے موقع پر کیے گئے جامع اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کے باعث مرکزی جلوس پُرامن اور بخیریت اختتام پذیر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر مساجد، مذہبی اجتماعات اور مرکزی جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے تھے۔ مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا، جی سیون سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا دربار سخی محمود بادشاہ، آبپارہ میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے دوران اسلام آباد پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے متعلقہ علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ سینئر پولیس افسران بھی مختلف مقامات اور جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوس اور مذہبی اجتماعات کے دوران SWAT اور DELTA فورس کے کمانڈوز، سی ٹی ڈی، کیپیٹل پٹرول یونٹ، خواتین کمانڈوز، مسلح اور سادہ لباس پولیس افسران و جوانوں نے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے، جبکہ جلوس کے راستوں اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔ شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ کی گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مقررہ علاقوں کی مکمل سرچ اور سویپنگ بھی کی۔اسلام آباد پولیس کی مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات پُرامن ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے شہریوں کے اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

X