LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جمعہ کو فیصل مسجد سمیت امام بارگاہ جی سکس پر تعنیات پولیس افسران کو مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کے احکامات جاری کئے۔

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جمعہ کو فیصل مسجد سمیت امام بارگاہ جی سکس پر تعنیات پولیس افسران کو مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نما ز جمعہ کے موقع پر فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیو ٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون عمل میں لائیں۔ تمام افسران جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں۔ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے۔تمام افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس افسران سے تعاون کریں

X