LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) مندرہ کے علاقہ سے قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر قیدی کی فرار کی سازش میں شامل تین اہلکار گرفتار

راولپنڈی (سہ پہر) مندرہ کے علاقہ سے قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر قیدی کی فرار کی سازش میں شامل تین اہلکار گرفتار،گرفتار اہلکاروں میں اے ایس آئی توقیر حسین، ہیڈکانسٹیبل محبوب خان اور کانسٹیبل قاسم شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ سے قیدی کے فرار ہونے کا معاملہ،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے احکامات پر قیدی کی فرار کی سازش میں شامل تین اہلکاروں کو گرفتارکر لیا گیا،گرفتار اہلکاروں میں اے ایس آئی توقیر حسین ، ہیڈکانسٹیبل محبوب خان اور کانسٹیبل قاسم شامل ہیں،واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں دہشت گردی، سازش مجرمانہ، اقدام قتل، پولیس سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج،قیدی حماد کو جہلم جیل سے راولپنڈی عدالت لایا گیا تھا، واپسی پر واقعہ پیش آیا، پولیس اہلکاروں اور قیدی کے ساتھیوں نے پہلے سے منصوبہ بندی کر کے ملزم کو پرائیویٹ گاڑی میں بٹھایا، مندرہ پولیس نےاطلاع ملنے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو فرار قیدی حماد اور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، مندرہ پولیس نے قیدی حماد کے ایک ساتھی دانیال کو گرفتار کر لیا، زیر حراست فرد سے کلاشنکوف برآمد ہوئی، فرار قیدی کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچنگ اور پولیس ٹیموں کے مختلف مقامات پر ریڈز جاری ، فرار قیدی حماد سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، فرار قیدی حماد اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی معاونت یا پشت پناہی قطعاً برداشت نہیں۔

X