راولپنڈی (سہ پہر) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، قانون کی بالادستی اولین ترجیح
راولپنڈی (سہ پہر) تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس آمد پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او اٹک نے برانچ انچارجز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فرائض ایمانداری، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، شہریوں کے مسائل احترام اور خوش اخلاقی کے ساتھ سنیں اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔
ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے واضح کیا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ قانون کی بالادستی اور قانون شکن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

