لندن (سہ پہر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم، خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے: خرم عدنان شیخ
لندن (سہ پہر) پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین اور ارتھ سمارٹ کے سی ای او اور میڈیا پروڈیوسر خرم عدنان شیخ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں دفاعی تعاون، باہمی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ نہ صرف باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے بھی مثبت کردار ادا کر سکتا ہے واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے خرم عدنان شیخ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات پہلے ہی مضبوط ہیں، جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔