LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے والا مسافر آف لوڈ

اسلام آباد (سہ پہر) جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے والا مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ کی کارروائی

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے 08 اگست 2026 کو سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران پی آئی اے فلائٹ نمبر PK-841 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔

سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی اور غلط بیانی پر مبنی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے حسین نامی ایجنٹ کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کر کے مذکورہ ویزا حاصل کیا۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

X