LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد کی پمز ہسپتال کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد کی پمز ہسپتال کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا
ایس ایچ او کراچی کمپنی اور ٹیم اے ایس آئی عارف حسین نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے پمز اسپتال میں سرگرم چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان سید ثوبان احمد شاہ اور سید سعد فیضان شاہ پسران سید طارق حسین شاہ ساکنان سیکٹر G-6/1-4 اسلام آباد کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو نشانہ بنا کر ان کے موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات اور دیگر وارداتوں کا سراغ ملنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

X