LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) کیپٹن علی عامر شہید کو ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

اسلام آباد (سہ پہر) کیپٹن علی عامر شہید کو ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔کیپٹن علی ایک فوجی گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ اس حادثے میں دو جوان کٹلنگ مردان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سپاہی شہاب ، اور نارووال سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سپاہی وقاص جبار بھی شہید ہوئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے کیپٹن علی عامر شہید کو شہادت سے صرف دو دن قبل اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا تھا’ شہید کا تعلق 139 لانگ کورس سے تھا اور وہ این ایل آئی بٹالین میں خدمات انجام دے رہے تھے

X