LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی اہم ملاقاتیں اور اجلاس۔سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی اہم ملاقاتیں اور اجلاس۔سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا،جبکہ اے ایس پیز کو سیف سٹی ورکنگ پر بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور بہتری سے متعلق تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے مطالعاتی سیشنز کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس میں تعینات اے ایس پی افسران سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبہ جات کے نظام، کارکردگی اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے افسران کی تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر افسران کو سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام، ورکنگ میکانزم، نگرانی کے طریقہ کار اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی،ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی توسیعی منصوبے کے کنٹریکٹر سے بھی اہم میٹنگ کی، جس میں منصوبے کے مختلف تکنیکی اور انتظامی پہلوو¿ں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، میٹنگ کے دوران تعمیراتی کام میں مزید بہتری اور ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا گیا جبکہ جاری منصوبے کو مقررہ مدت میں جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں،علاوہ ازیں، ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک نے ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کے ساتھ بھی اہم اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، ٹریفک مینجمنٹ، شہریوں کی سہولت اور شہر میں امن و امان کی موجودہ و ممکنہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے، اہم شاہراہوں پر موثر نگرانی اور شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی، مربوط حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور دارالحکومت میں امن و امان کی فضا ءبرقرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

X