LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سیف سٹی کوئٹہ کے وفد کا ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اشفاق احمد خان کی سربراہی میں سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (سہ پہر) سیف سٹی کوئٹہ کے وفد کا ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اشفاق احمد خان کی سربراہی میں سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔,وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سیف سٹی/ کیپیٹل پٹرول اویس خان نے سینئر افسران کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اشفاق احمد خان اور انکی ٹیم کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور “پکار “15 ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مزید برآں دورہ کا مقصد جرائم کی شرح کم کرنے میں سیف سٹی اسلام آباد کے کلیدی کردار اور سرویلنس کے طریقہ کار کو قریب سے جانچنا تھا،ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور انکی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

X