اسلام آباد/عارف والا (سہ پہر) بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہید کیپٹن سکندر سہیل کے مرقد پر تقریب کا انعقاد
اسلام آباد/عارف والا (سہ پہر) بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہید کیپٹن سکندر سہیل کے مرقد پر تقریب کا انعقاد ‘اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران اور ڈی ایس پی سرکل اکبر علی ملک نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ‘اس موقع پر مقامی رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی زیدی اور ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید کے نمائندہ راؤ عبد الخالق سمیت شہید کے عزیز و اقارب سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ‘ بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کی جرات مندانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ‘تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی سرکل دیگر مہمانوں کے ہمراہ شہید کیپٹن کے گھر گئے، جہاں انکے والد کی تیمارداری کی اور شہید کی یاد میں رکھی تصاویر اور دیگر اعزازات کو بھی سلام پیش کیا ‘ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، شہید کیپٹن سکندر سہیل سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی