LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضاکی ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی آمنہ بیگ کے ساتھ میٹنگ

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضاکی ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی آمنہ بیگ کے ساتھ میٹنگ ۔جرائم کے خاتمے کے لیے جڑواں شہروں میں مشترکہ حکمتِ عملی تیار۔گاڑی چوری کی وارداتوں کی فوری ٹریسنگ کے لیے جدید اقدامات کا فیصلہ ۔سیف سٹی کے ذریعے 24/7مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم کوآرڈینیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضانے ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی آمنہ بیگ کے ساتھ میٹنگ کی۔اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عباس مہدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میںکرائم ٹریسنگ خصوصاً گاڑی چوری کی وارداتوں کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیف سٹی نیٹ ورکس کو باہم منسلک کیا جائے گا تاکہ فوری رسپانس اور مشترکہ آپریشنز کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں اضلاع کی پولیس ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے سیف سٹی سے متعلق تمام امور میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم کوآرڈینیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا۔مزید براں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت زونل ایس پیز کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی صدر زون کاظم نقوی، ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف، ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی رورل زون ذیشان علی اور ایس پی انڈسٹریل ایریا زون حسنین وارث سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادنے تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا جرائم کے انسداد کے لئے تما م تر وسائل بر و¿ ے کار لاتے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکئے جائیں۔ اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپر یشنز کئے جا ئیں۔غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیاں کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ پیٹرولنگ کو مزید مو¿ثر اور بامقصد بنا تے ہو ئے تمام پٹرولنگ یونٹس ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک اور موجود رہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بر و¿ ئے کا رلا ئے جائیں۔ انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کے لئے پرعزم ہے

X