اسلام آباد (سہ پہر) آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر “اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار ‘ ارسام عباس کو اس اعزاز سے 5 مئی 2026 کو آسٹریلیا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوازا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر “اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار ‘ ارسام عباس کو اس اعزاز سے 5 مئی 2026 کو آسٹریلیا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوازا گیا ۔ تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان، بشمول آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنرعرفان شوکت نے خصوصی شرکت کی . سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں “بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے. 2013 سے اب تک بطور فیکلٹی پاک فوج کے 7 افسران جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں. 2020 کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، تمغۂ بسالت نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بیرون ملک پاکستانی کیڈٹس کی کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی عکاس ہیں