رحیم یارخان (سہ پہر) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ ایکسپو کے موقع پر معروف برانڈ وائٹل ٹی کی جانب سے فری سیمپلنگ مہم کا شاندار انعقاد کیا گیا
رحیم یارخان (سہ پہر) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ ایکسپو کے موقع پر معروف برانڈ وائٹل ٹی کی جانب سے فری سیمپلنگ مہم کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس نے طلبہ، اساتذہ اور مہمانوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ اس سرگرمی کا مقصد نہ صرف برانڈ کی تشہیر کرنا تھا بلکہ معیاری چائے کو براہ راست صارفین تک متعارف کروانا بھی تھا۔ایکسپو کے دوران شرکاء کو وائٹل ٹی کا ذائقہ چکھنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ طلبہ نے چائے کے منفرد ذائقے، خوشبو اور معیار کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو صارف دوست حکمت عملی قرار دیا۔تقریب کے دوران محمد آفتاب احمد (منیجنگ ڈائریکٹر، عبداللہ ٹریڈرز)، سید احمد (اے ایس او وائٹل چائے) اور ولید بھٹی (مارکیٹنگ مینیجر) کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ منتظمین کے مطابق یہ مہم برانڈ اور صارفین کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوئی۔اس موقع پر انجینئر آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ وائٹل ٹی کی فری سیمپلنگ کا مقصد صارفین کو اس کے اعلیٰ معیار اور مضبوط ذائقے کا عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی تشہیری سرگرمیاں برانڈ آگاہی بڑھانے اور صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔