LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) پولیس کے اے ایس آئی خرم شہزاد خالق حقیقی سے جا ملے،

راولپنڈی (سہ پہر) راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی خرم شہزاد خالق حقیقی سے جا ملے، اے ایس آئی خرم شہزاد کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جو آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی خرم شہزاد خالق حقیقی سے جا ملے، اے ایس آئی خرم شہزاد کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جو آئی سی یو میں زیر علاج تھے،جو کے دوران علاج معالجہ فالج اٹیک اور برین ہیمرج سے وفات پا گئے، متوفی کی نماز جنازہ انکے رہائشی علاقہ ڈھوک چراغ دین میں ادا کی گئی، پولیس افسران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، خرم شہزاد اے ایس ائی 1999 میں کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے اور اپنی محنت اور قابلیت پر سال 2009 میں اے ایس ائی کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے تھے، مرحوم انتہائی محنتی اور قابل پولیس افسر تھے جنکی راولپنڈی پولیس کے لئے خدمات قابل قدر ہیں، سی پی او سید خالد محٖمود ہمدانی کا کہناتھا کہ دکھ کی اس کھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

X