اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ سمبل کا اچانک دورہ۔
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ سمبل کا اچانک دورہ۔فرنٹ ڈیسک، حوالات سمیت تھانے کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ فرنٹ ڈیسک اور تھانے میں دی جانے والی دیگر سہولیات میں مزیدبہتری کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تھانہ سمبل کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے شہر یو ں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے خصوصی احکا ما ت بھی جاری کئے، اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز نے افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ شہر یو ں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کر یں، تھا نہ میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں
