LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم۔ ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضانے اپنے دفترمیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم۔ ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضانے اپنے دفترمیں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق اورایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ”آئی جی پی شکایت سیل”1715-پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں، اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے

 

 

X