LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ویسٹریج پولیس راولپنڈی نے چوہڑ چوک کے علاقے سے ایک بھارتی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد (سہ پہر) ویسٹریج پولیس راولپنڈی نے چوہڑ چوک کے علاقے سے ایک بھارتی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ انہوں نے ایک مشکوک شخص کو دھمیال کی طرف جاتے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر وہ شخص گھبرا گیا اور پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً روک دیا گیا تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران جب ملزم سے اس کی شناختی دستاویزات مانگی گئیں تو وہ کوئی قانونی دستاویزات پیش نہ کرسکا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے اپنی شناخت دلیر مشتاق ولد مشتاق احمد صوفی کے نام سے کرائی اور اعتراف کیا کہ وہ بھارتی شہری ہے ‘ ملزم سے 2 بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی ملی’ ملزم کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں

X