LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 475افراد،191 گھرانوں،30 ہوٹلوں،99دکانیں، 227موٹر سائیکلوں اور 76 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24 مشکوک افراد اور 31 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 540 گرام ہیروئن اور 30 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 475افراد،191 گھرانوں،30 ہوٹلوں،99دکانیں، 227موٹر سائیکلوں اور 76 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24 مشکوک افراد اور 31 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 540 گرام ہیروئن اور 30 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

X