LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان کمیونٹی آرگنائزیشن (کینیا) کی جانب سے جمعرات 30 اپریل کو ہز ایکسیلنسی ابرار حسین خان صاحب کے اعزاز میں ان کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ایک پُر وقار الوداعی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر کمرشل کاؤنسلر محترمہ عدیلہ یونس، ہیڈ آف چانسری جناب شعیب منصور، ملٹری اتاشی کرنل انعام محمد خٹک کے ساتھ چیئرمین جناب آصف امین چوہدری، وائس چیئرمین سید شیراز علی،اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

چیئرمین صاحب نے ابرار حسین خان صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے بے لوث کاوشوں، قید پاکستانیوں کی رہائی،کمرشل بزنس، پاکستان و کینیا تعلقات میں بہتری، قونصلر سہولیات میں آسانی، اور ہائی کمیشن و کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کرنل انعام محمد خٹک صاحب نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر ابرار صاحب نے کمیٹی ممبران کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا اور سب نے پُرنم آنکھوں کے ساتھ انہیں الوداع کہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان کمیونٹی آرگنائزیشن کینیا

X