اسلام آباد (سہ پہر) ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔
اسلام آباد (سہ پہر) ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے۔وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی آئی جی اسلا م آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھی جائیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلا ع دیں