LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے پانچ ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ، نقدی اور موبائل اسسریز برآمد

اسلام آباد (سہ پہر) ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے پانچ ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ، نقدی اور موبائل اسسریز برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے چارارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ، نقدی اور موبائل اسسریز برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے۔وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جاری رکھی جائیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلا ع دیں۔

X