ہری پور (سہ پہر) ڈی پی او ہری پور کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
ہری پور (سہ پہر) جلاس میں ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر ،ڈی ایس پی غازی مسعود خان ،ڈی ایس پی سٹی سعید یدون، ڈی ایس پی صدر محمد عارف ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ فہیم شاہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد تنویر ،ایس ایچ او سٹی صدیق شاہ ،ایس ایچ او خانپور اعجاز علی ،ایس ایچ او صدر چوہدری خالد،ایس ایچ او سرائے صالح قمر خان ،انچارج سپیشل برانچ ہری پور شفقت نواز ،انچارج چوکی شاہ مقصود چوہدری اعجاز،انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ ڈسٹرکٹ خطیب عبد الماجد قمر صاحب اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ علماء کرام کے مثبت کردار اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں ان کی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے قیام میں علماء کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔منبر و محراب کے ذریعے عوام میں برداشت، اتحاد اور قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر کریں۔ہری پور پرامن شہر ہے ۔سب نے مل کر ضلع ہری پور کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔
پولیس افسران باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بناتے ہوئے حساس معاملات پر بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔