راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ وارث خان تصدق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ وارث خان تصدق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او وارث خان سركل رانا نعیم کی زیرنگرانی وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے 15 پر کال کی کہ گھر کے مین گیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں، 5 لاکھ کیش اور جیولری مالیت 10 لاکھ روپے چوری ہو گئے ہیں، وارث خان پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو چوری کا کوئی وقوعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا،بلکہ کالر کا جان بوجھ کر ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بوگس و جھوٹی کال کرنا پایا گیا،وارث خان پولیس نے بوگس کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ15 شہریوں کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔