اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان ترکیہ ملٹری ڈائیلاگ گروپ کے 20ویں دور کا انعقاد۔۔۔
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان–ترکی ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کے 20ویں دور کا انعقاد راولپنڈی میں وزارتِ دفاع میں ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ہلالِ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ، سیکریٹری دفاع اور ایچ ایل ایم ڈی جی کے شریک چیئرمین نے کی، جبکہ ترک وفد کی قیادت جنرل لیونت ارگُن، نائب سربراہ ترک جنرل اسٹاف اور مکالمے کے شریک چیئرمین نے کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر جامع اور تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی و عسکری تعاون، دفاعی صنعت میں اشتراک، تربیت و استعداد کار میں اضافہ، اور پاکستان و ترکی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات شامل تھے۔

مکالمے کے اختتام پر شریک چیئرمینز نے اختتامی کلمات ادا کیے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب نے HLMDG کے 20ویں دور کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے باقاعدہ روابط جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔