LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے لیفٹینینٹ (ر) سہیل اشرف سے ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے لیفٹینینٹ (ر) سہیل اشرف سے ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد دی۔

 سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے وفد کے ہمراہ چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے لیفٹینینٹ(ر) سہیل اشرف سے ملاقات کی اور انھیں بطور چیئرمین سی ڈی اے تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی،وفدمیں سی ڈی اے مزدور یونین کے سرپرست اعلیٰ حاجی صابر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،حاجی شفیع اللہ خان،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،صفدرعباسی،خرم عباسی،محمد شفیق عباسی،ملک محمد اسلم،گوہرالہیٰ،شاہدستی،چوہدری عابد جاوید و دیگر عہدیداران شامل تھے،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جو پالیسیاں بنائی جائیں گی سی ڈی اے مزدور یونین ان کا بھرپور ساتھ دے گی،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی اصل طاقت ملازمین ہیں اور ملازمین کو چاہیے کہ وہ محنت،لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں،اس موقع پر انھوں نے سی بی اے یونین کو یقین دلایاکہ ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ادارے کی منتخب کردہ سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور تمام سٹیک ہولڈرزکو ساتھ لے کرچلیں گے۔

X