اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے میٹنگ۔
اسلام آباد (سہ پہر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے میٹنگ۔
میٹنگ کا مقصد زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کی نشاندہی اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا شامل تھا۔ علاو¿ہ ازیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو مسافروں کی نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو بروقت آگاہ کرنے کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال ،ایس پی صدر زون کاظم نقوی، ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان، ٹریفک پولیس کے دیگر افسران اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی۔میٹنگ کا بنیادی مقصد شہر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسافروں کی نقل و حرکت اور ٹرانسپورٹ سے متعلق کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے بارے میں پولیس کو بروقت آگاہ کریں تاکہ شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں شریک تمام شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، تاکہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید مو¿ثر اور منظم بنایا جا سکے۔