اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، انسدادِ دہشت گردی اقدامات، حساس مقامات کی سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور مو¿ثر بین الادارہ جاتی رابطہ کاری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔تمام افسران کو فیلڈ پولیسنگ، پٹرولنگ، چیکنگ، فوری رسپانس اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں جاری انسدادِ دہشت گردی اقدامات، حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹریفک مینجمنٹ اور مو¿ثر بین الادارہ جاتی رابطہ کاری سے متعلق امور پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، حساس تنصیبات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھانہ کلچر میں بہتری، شکایات کے بروقت ازالے اور میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد نے فیلڈ پولیسنگ، پٹرولنگ، چیکنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے، فوری رسپانس کو یقینی بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔دریں اثنا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامی، فلاحی اور لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی۔




