لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
لاہور (سہ پہر) عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ